سیالکوٹ:وطن عزیز کے د فاع کیلئے مسلم و غیر مسلم متحد

سیالکوٹ:وطن عزیز کے د فاع کیلئے مسلم و غیر مسلم متحد

سیالکوٹ (نمائندہ دنیا ، ڈسٹرکٹ رپورٹر) کرسچن سٹڈی سینٹر راولپنڈی و شیڈو کے اشتراک سے پاکستان کے پرچم تلے ہم سب ایک ہیں کے عنوان سے منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے۔۔۔

سماجی رہنما محمد اشفاق نذر،سکھ کمیونٹی کے رہنما جسکرن سنگھ،کرسچن کمیونٹی کے رہنما ڈاکٹر عادل غوری،جاوید سلویسٹر،بشپ ندیم غوری،طارق ولسن،جاوید گل،ہندو کمیونٹی کے رہنما حکیم رتن لال، سینئر پراجیکٹ آفیسر سٹڈی سینٹر راولپنڈی باصرنیئر اور پیر غلام حسین نے کہا کہ ہم دنیا کو بتانا چاہتے ہیں کہ پاکستان کے پرچم تلے ہم سب ایک ہیں اور پاکستان کا دفاع،سلامتی،تحفظ اور حفاظت کیلئے پوری پاکستانی قوم متحد ہے ہمارے بزرگوں نے لاکھوں قربانیاں دیکر وطن عزیز پاکستان کو حاصل کیا تھا اور اس کی حفاظت اور آبیاری کرنا ہمیں اپنی جان و مال سے زیادہ عزیز ہے ،بھارتی جارحیت کی بھرپور مذمت کرتے ہیں اور پاکستان کے دشمنوں کو بتانا چاہتے ہیں کہ پوری قوم پاکستان کا بچہ بچہ افواج پاکستان کے نوجوانوں کے ساتھ بھرپور جذبہ کے ساتھ کھڑے ہیں ،بھارتی فوج کو ناکوں چنے چبوا کر دم لیں گے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں