سیالکوٹ:ٹریکٹر ٹرالی نے موٹرسائیکل سوار نوجوان کو کچل دیا

سیالکوٹ (نمائندہ دنیا )ٹریکٹر ٹرالی نے موٹرسائیکل کو کچل دیا ،نوجوان جاں بحق ہو گیا ۔ پسرور کے علاقہ چونڈہ میں ٹریکٹر ٹرالی نے موٹرسائیکل سوار 16سالہ زین کو کچل دیا۔۔
جو موقع پر جاں بحق ہو گیا۔ریسکیو 1122 نے ضروری کارروائی کے بعد لاش کو لواحقین کے سپرد کر دیا۔