نوشہرہ ورکاں:بڑی مقدار میں شراب ، اسلحہ برآمد ،3 افراد گرفتار

نوشہرہ ورکاں (نمائندہ دنیا )تھانہ نوشہرہ ورکاں پولیس نے 25 لٹر شراب، 2 پسٹل برآمد کرکے 3 منشیات فروش گرفتار کرلئے ۔
انسپکٹر غازی شاہد محمود ایس ایچ او تھانہ نوشہرہ ورکاں کی سربراہی میں پولیس نے قربان علی، سجاد احمد اور کبیر احمد سے شراب جبکہ ظفر اقبال سے غیر قانونی دو پسٹل برآمد کرلئے جبکہ اشتہاری ملزم کو پناہ دینے پر دو افراد عثمان اور منشا کے خلاف مقدمہ درج کر لیا۔