کامونکے :گھریلو حالات سے دلبرداشتہ نوجوان نے زہریلی گولیاں نگل لیں

کامونکے (نامہ نگار)گھریلو حالات سے دلبرداشتہ ہوکر نوجوان نے زہریلی گولیاں نگل لیں۔بتایاگیا ہے کہ فیصل ٹاؤن کا عامر علی پچھلے کئی۔۔
دنوں سے گھریلو حالات سے پریشان تھا۔گزشتہ روز اُس نے دلبرداشتہ ہوکر زہریلی گولیاں کھالیں۔عامر علی کو طبی امداد کیلئے تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال پہنچایا گیا۔جہاں سے تشویشناک حالت کے پیش نظر اُسے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹرز ہسپتال گوجرانوالہ منتقل کردیا گیا۔