وزیرآباد:گھر میں آ تشزدگی ، چھتیں گر گئیں ، سامان راکھ

وزیرآباد:گھر میں آ تشزدگی ، چھتیں گر گئیں ، سامان راکھ

وزیرآباد(نامہ نگار)محنت کش کے گھر اچانک آگ بھڑک اٹھی ،سارا سامان جل کر خاکستر ہو گیا۔ مکان کی حالت۔۔

 خطرناک ہوجانے پر مکینوں کو رہائش خالی کرنے کیلئے کہہ دیا گیا ۔گلی گورو کوٹھا محلہ کوچہ نظامیہ کے رہائشی ریڑھی بان شہزاد اور عبدالغفار کے گھر کی تین منزلہ عمارت کے دو کمروں کی چھت آ گ لگنے کے باعث گر گئی تنگ وتاریک گلیاں ہونے کے باعث آگ بجھانے والی ٹیموں کو دشواری کا سامنا کرنا پڑا جس کے باعث گھر کا سارا سامان جل کر راکھ بن گیا اور دو کمروں کی چھتیں بھی گر گئی۔ ڈی ایس پی سرکل ملک فیاض اور ایس ایچ او تھانہ سٹی محمد اورنگزیب نے نفری کے ہمراہ ارد گرد کے گھروں کو خالی کروا لیا ۔شہزاد اور عبدالغفار کا کہنا ہے کہ محنت مزدوری کر کے بمشکل خاندان کا پیٹ پال رہے ہیں، کمروں کی از سر نو تعمیر کا خرچ نہیں اٹھا سکتے ۔ انہوں نے وزیراعلیٰ مریم نواز سے اپیل کی ہے کہ وہ ان کی امداد کریں تا کہ سر چھپانے کا آسرا بنایا جاسکے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں