ڈکیتی کی وارداتوں میں خواتین سمیت 11افراد لٹ گئے

کامونکے (نامہ نگار )ڈکیتی کی وارداتوں میں 3 خواتین سمیت 11افراد کو لوٹ لیا گیا۔ پاک ٹاؤن کا گیپکو ملازم زبیر شہباز کسی کام جارہا تھاکہ جی ٹی روڈ یوٹرن کے قریب تین ڈاکو 35 ہزارروپے ،موبائل فون،قیمتی کاغذات اور موٹر سائیکل چھین کر لے گئے ۔۔
سادھوکی کے محمد زبیر سے ایک ڈاکو ستائیس ہزارروپے اور موبائل فون چھین کر فرار ہوگئے ۔نانگرے بھٹی کے محمد اختر سے تین ڈاکو اڑھائی لاکھ روپے چھین کر لے گئے ۔سلامت پورہ کے شبیل شفیق اُسکی بہن اور والدہ سے جی ٹی روڈ چیانوالی کے قریب تین ڈاکو دس ہزارروپے ،موبائل فون اور قیمتی گھڑی چھین کرلے گئے ۔رضا آباد کے ڈلیوری بوائے محمد عدیل سے تین ڈاکو پیزا،بوتل،تیرہ ہزارروپے چھین کر لے گئے ۔