میونسپل کمیٹی ڈسکہ کے ملازمین کا فوج کو خراج تحسین ،مٹھائی تقسیم

منڈیکی گورائیہ(نامہ نگار )میونسپل کمیٹی ڈسکہ کی ایمپلائرزیونین کے امیدوار برائے صدر عدنان فیصل گورائیہ نے بھارتی جنگی جنون کو خاک میں ملانے کی خوشی اور پاک فوج کی فتح پر مٹھائی تقسیم کی۔۔
اس موقع پر شہریوں نے افواج پاکستان کو خراج تحسین پیش کیا اور ڈھول کی تھاپ پر بھنگڑے ڈالے ۔عدنان فیصل گورائیہ اور مزمل حسین سونی نے کہاکہ پاکستان آرمی نے ہندو بنئے کے تکبر کو خاک میں ملادیا ،بھارت جلد دنیا کے نقشے سے مٹ جائیگا۔