دھونکل فیڈر پر غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ، عوام پریشان

دھونکل فیڈر پر غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ، عوام پریشان

وزیرآباد(نامہ نگار) دھونکل فیڈر پر غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ سے عوام پریشانی کاشکار ہیں۔ وزیر آباد کے علاقے میں واقع دھونکل فیڈر شہریوں کیلئے مستقل دردِ سر بن چکا ہے ۔

آرائیں کالونی، ڈسکہ روڈ اور ملحقہ علاقوں کے شہریوں نے اس صورت حال پر شدید احتجاج کرتے ہوئے متعلقہ حکام سے فوری ایکشن کا مطالبہ کیا ہے ۔متاثرہ علاقوں کے مکینوں نے صحافیوں کو بتایا کہ دھونکل فیڈر پر بجلی کی آنکھ مچولی معمول بن چکی ہے ۔ شدید گرمی میں کئی کئی گھنٹے بجلی کی بندش نے عوام کی زندگی اجیرن کر دی ہے ۔ ذرائع کے مطابق اس بدترین لوڈشیڈنگ کی بڑی وجہ پرانا ترسیلی نظام، بوسیدہ ٹرانسفارمرز اور مبینہ طور پر واپڈا اہلکاروں کی ملی بھگت سے ہونے والی غیر قانونی بجلی کی ترسیل ہے ،ٹرانسفارمرز اور ترسیلی تاریں بار بار خراب ہو کر جل جاتی ہیں۔ یہ صورتحال علاقے میں روزمرہ کے معمولاتِ زندگی کو بُری طرح متاثر کر رہی ہے ۔عوامی حلقوں کا کہنا ہے کہ ٹرانسفارمر پر لوڈ بڑھ جانے سے لوڈشیڈنگ میں اضافہ ہوا ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں