ممکنہ سیلاب ،اپر چناب نہر پر فرضی مشقوں کاانعقاد

ممکنہ سیلاب ،اپر چناب نہر پر فرضی مشقوں کاانعقاد

گوجرانوالہ (نیوز رپورٹر،کرائم رپورٹر،سٹاف رپورٹر )ڈپٹی کمشنر گوجرانوالہ نوید احمد کی زیر نگرانی ممکنہ سیلابی صورتحال سے نمٹنے کیلئے اپر چناب نہر پر فرضی مشقوں کا انعقاد۔ریسکیو 1122 گوجرانوالہ نے سیلاب جیسی آفت سے نبرد آزما ہونے کیلئے اپر چناب کنال ماسٹر سٹی کے مقام پر فرضی مشق کی۔

 اس موقع پر ضلعی انتظامیہ کے افسران خاص طور پر ڈپٹی کمشنر نوید احمد، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (ریونیو) شبیر حسین بٹ نے شرکت کی۔ ان مشقوں کا مقصد سیلاب میں پھنسے ہوئے لوگوں کو نکالنے ، ان کو محفوظ مقام پر منتقل کرنے ، فلڈ آپریشن میں استعمال ہونے والے آلات کو چیک کرنا اور اداروں کے درمیان روابط کو بہتر کرنا ہے ۔ ڈپٹی کمشنر نے تمام کیمپسز کا معائنہ کیا اور سیلاب کے دوران ریسکیو اینڈ ریلیف کیلئے استعمال ہونیوالے آلات کا معائنہ بھی کیا۔ بعدازاں ریسکیو 1122 کے اہلکاروں نے کشتیوں کے ذریعے مہمانوں کو سلامی پیش کی۔ ریسکیو اہلکاروں نے ڈوبتے ہوئے لوگوں کو بچانے کیلئے صلاحیتوں کا عملی مظاہرہ کیا اور انخلا کے دوران زخمی ہونیوالے افراد کو ابتدائی طبی امداد دیتے ہوئے ہسپتال منتقل کرنے کا بھی عملی مظاہرہ کیا گیا۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں