جامعہ گجرات کے موخر امتحانات کیلئے نئی تاریخوں کا اعلان
گجرات(سٹی رپورٹر )جامعہ گجرات کے زیر اہتمام بہار2025کی ٹرم سسٹم کے تحت امتحان کی نئی تاریخوں کا اعلان کر دیا گیا۔
قبل ازیں ملکی صورتحال کے باعث امتحانات کو مؤخرکر دیا گیا تھا۔ اعلامیہ کے مطابق 7مئی کو مؤخر ہونیوالا پرچہ 22مئی ،9مئی کومؤخر ہونیوالا پرچہ 23مئی جبکہ 10مئی کو مؤخر ہونیوالے پرچے کا انعقاد 24مئی 2025 کو ہو گا۔ ان تمام پرچوں کیلئے وقت اور سیشن میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی۔