لالہ موسیٰ :نوجوان نے زہریلی گولیاں کھا کر خودکشی کر لی
لالہ موسیٰ (نمائندہ دنیا )بھکنانوالی کے رہائشی نوجوان نے زہریلی گولیاں کھا کر خودکشی کر لی ،21 سالہ حمادالحسن کو نا معلوم افراد کی جانب سے مبینہ طور پر بدترین تشدد کا نشانہ بنایا گیا۔
جس کے بعد اس نے گولیاں کھا کر زندگی ختم کر لی ،ورثا نے انصاف کے حصول کیلئے تھانہ ڈنگہ اور ڈھلیان چوک میں شدید احتجاج کیا، مظاہرین کا کہنا تھا کہ ملزموں کو فوری گرفتار کر کے قرار واقعی سزا دی جائے ۔