موہلنکے چٹھہ :پرانی دشمنی پر ایک شخص پر تشدد،ویڈیو وائرل
احمد نگر چٹھہ(نمائندہ دنیا)نواحی علاقہ موہلنکے چٹھہ میں پرانی دشمنی پر ایک شخص کو تشدد کا نشانہ بناڈالا ،ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل کردی گئی۔۔
مقامی پولیس بدمعاشوں کو گرفتار کرنے میں ناکام۔ تفصیلات کے مطابق نواحی علاقہ موہلنکے میں دو گروپوں میں معمولی بات پر جھگڑا شدت اختیار کر چکا ہے ، فوجی اور باجوہ گروپ کی طرف سے متعدد افراد دشمنی کی بھینٹ چڑھ چکے ہیں، خوف وہراس کی وجہ سے لوگ شام کے بعد گھروں سے باہر نہیں نکل سکتے ، گزشتہ روز بھی اسلحہ سے لیس شخص شہری پر تشدد کرتے ہوئے ویڈیو سوشل میڈیا پر اپ لوڈ کرائی گئی جس کی وجہ سے علاقہ میں ایک بار پھر شدید خوف ہراس پھیل چکا ہے جبکہ بدمعاشوں کو سیاسی پشت پناہی بھی حاصل ہے ،اطلاعات کے مطابق پولیس تھانہ احمد نگر نے واقعہ کا مقدمہ درج کر لیا ہے ، تاحال کوئی شخص گرفتار نہیں ہو سکا ۔