ڈسکہ سب ڈویژن :ملازم بجلی ٹھیک کیلئے پیسے بٹورنے لگے
منڈیکی گورائیہ (نامہ نگار) گیپکو ڈسکہ کی سب ڈویژن نمبر2کے کمپلین آفس میں ڈیوٹی سرانجام دینے والے ملازمین نے صارفین کی بجلی ٹھیک کرنے کی فیس مقرر کرلی ہے ۔۔
جن صارفین کی بجلی خراب ہوجائے وہ واپڈا سب ڈویژن نمبر2ڈسکہ کے کمپلین آفس میں شکایت درج کروائے تو بجلی ٹھیک کرنے کیلئے وہاں پر موجودملازم 1000 روپے تک فیس وصول کرتے ہیں جو صارفین انہیں فیس ایک ہزار روپے نہیں دیتے ، ان کی بجلی کئی کئی دن ٹھیک نہیں کی جاتی اور صارفین بجلی کے بغیر کی زندگی بسر کرنے پرمجبورہوجاتے ہیں ،صارفین نے احتجاج کرتے ہوئے بتایاکہ ہم واپڈا کو ماہانہ بل ادا کرتے ہیں بجلی خراب ہوجائے تو ٹھیک کرنا ان کی ذمہ داری ہے ، یہ ملازمین ہزاروں روپے ماہانہ تنخواہیں صارفین کی بجلی ٹھیک کرنے کیلئے لیتے ہیں اگرہم نے ان کو ہزاروں روپے ماہانہ تنخواہیں لینے کے باوجود بجلی ٹھیک کرنے کیلئے فیس دینی ہے تو ان کی ماہانہ تنخواہیں بند کی جائی، صارفین نے اعلیٰ حکام سے نوٹس لینے کامطالبہ کیاہے رابطہ کرنے پر واپڈا سب ڈویژن نمبر2ڈسکہ کمپلین آفس کے ملازمین نے بتایاکہ گرمی میں بجلی ٹھیک کرنے جانا ہوتا ہے اگرکسی صارف سے پیسے لے لیتے ہیں تو کونسی قیامت آجاتی ہے ۔