سول ہسپتال وزیر آباد میں ہیٹ سٹروک کیلئے سپیشل کاؤنٹز قائم

وزیرآباد(نامہ نگار)سول ہسپتال وزیرآباد میں ہیٹ سٹروک کے کیسز کیلئے سپیشل کاؤنٹر بنا دیا گیا ، میڈیکل سپرنٹنڈنٹ سول ہسپتال وزیرآباد ڈاکٹر نعیم اللہ نے کہاکہ۔۔۔
گزشتہ تین روز سے گرمی کی شدت میں اضافہ اور پارہ بڑھنے کی وجہ سے ہیٹ سٹروک کے مریضوں میں غیر معمولی اضافہ نوٹ کیا گیا ہے ، رواں سال کی پہلی خطرناک ہیٹ ویو کی شروعات ہو چکی ہے اور محکمہ موسمیات نے سخت گرمی میں شہریوں کیلئے انتباہ جاری کردیا ہے ۔