سمبڑیال:چوری ، ڈکیتی کی وار داتیں ،شہری ما ل و زر سے محروم
سمبڑیال(سٹی رپورٹر )چوری ڈکیتی کی5وارداتوں کے دوران شہری لاکھوں روپے کے مال وزر سے محروم ہوگئے ۔
تھانہ سمبڑیال کے موضع چک چوہدو کی رہائشی شبانہ بی بی اپنی بیٹی کے ہمراہ بھوپالوالہ میں واقع بینک سے 2 لاکھ روپے نکلوا کر ڈھلم بلگن روڈ پر واقع چارپائیوں کی دکان پر کھڑی تھی کہ اسی اثنا میں دو موٹر سائیکل سوار آئے اوربیٹی سے پرس چھین کر فرارہوگئے ،پرس میں 2لاکھ 10ہزارروپے ایک موبائل فون تھا ،کرنانوالی میں واقع آستانہ عالیہ سید سجادحسین شاہ کے مدرسہ کے باہر سے عامر شہزاد کا موٹر سائیکل ،موضع لدھڑ میں بشیراں بی بی زوجہ ایوب خاں کے ڈیرے سے 30 ہزارروپے کی الیکٹرک موٹر ،سمبڑیال وڈا باغ میں واقع سرجیکل کے کارخانہ سے مالکان کی عدم موجودگی میں نامعلوم چور سیف الماری سے 5لاکھ 40 ہزارروپے ،موٹر سائیکل اور2لاکھ 70ہزارروپے کے سرجیکل انسٹرومنٹ چوری کر کے لے گئے ۔