کسانوں کے مسائل اجاگر کرینگے :عمران انور وڑائچ
قلعہ دیدار سنگھ ( نامہ نگار )کسانوں کے مسائل اجاگر کرنے میں کوئی کسر نہیں چھوڑیں گے ، بزنس کمیونٹی کے ساتھ مل کر متاثرہ کسانوں کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑے ہونگے ، گوجرانولہ چیمبر آف کامرس کے صدر و دیگر عہدیدار ایگزیکٹو ممبران معتبر اور پڑھی لکھی شخصیات ہیں۔
ہمیں ان پر فخر ہے جو اپنا قیمتی وقت دے کر عوام کا سوچتے ہیں ،نو منتخب چیئرمین سٹینڈنگ کمیٹی برائے ایگری کلچر عمران انور وڑائچ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کسان ملک کی ریڑھ کی ہڈی ہیں اور ان کے مسائل کو اجاگر کرنے میں تمام وسائل بروئے کار لائیں گے ، موسمیاتی تبدیلی، پانی کی قلت، مہنگی کھاد اور بیج جیسے مسائل کسان کو شدید متاثر کر رہے ہیں اور اگر ان پر فوری توجہ نہ دی گئی تو زرعی پیداوار بری طرح متاثر ہو سکتی ہے ۔انہوں نے مزید کہا کہ بزنس کمیونٹی کے ساتھ مل کر ایک جامع حکمت عملی تیار کی جا رہی ہے تاکہ کسانوں کو مالی، تکنیکی اور مشاورتی سہولیات فراہم کی جا سکیں۔