انسداد تجاوزات آپریشن 15دکانیں سیل

گوجرانوالہ( سٹاف رپورٹر)اسسٹنٹ کمشنر (صدر) ناصر شہزاد ڈوگر نے عالم چوک، لدھیوالہ وڑائچ، قلعہ دیدار سنگھ میں انسداد تجاوزات آپریشن کا معائنہ کیا۔۔۔
اور ناجائز تجاوزات کی نشاندھی کرتے ہوئے 15 دکانوں کو سیل کر دیا اور تنبیہ جاری کی کہ ناجائز تجاوزات کو رضا کارانہ طور پر مسمار کر دیں ۔ بصورتِ دیگر سخت ایکشن لیتے ہوئے مقدمات کا اندراج اور بھاری مشینری سے آپریشن کیا جائے گا۔