سیالکوٹ:لائیو سٹاک پیرا ڈاکٹروں میں مو ٹر سائیکلیں تقسیم

سیالکوٹ:لائیو سٹاک پیرا ڈاکٹروں میں مو ٹر سائیکلیں تقسیم

سیالکوٹ (نمائندہ دنیا )وزیر مملکت برائے منصوبہ بندی و ترقی ارمغان سبحانی نے کہا ہے کہ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کی قیادت میں پنجاب حکومت کسانوں کی فلاح و بہبود کیلئے جو اقدامات اٹھا رہی ہے وہ قابل تحسین ہیں۔۔۔

 ہم اپنی خوراک اور گوشت کی ضرورت کو تو پورا کر رہے ہیں لیکن دودھ کی ضرورت کا پورا نہ ہونا ہمارے لئے لمحہ فکریہ ہے ، ہم آج بڑی تعداد میں خشک دودھ بیرون ممالک سے منگوا رہے ہیں ہمیں اپنی دودھ کی ضرورت کو پورا کرنے کے لئے مزید محنت کی ضرورت ہے جو ناگزیر بھی ہے ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے مقامی مارکی میں لائیو سٹاک ڈاکٹرز کو موٹرسائیکلیں دینے کی تقریب کے موقع پر بطور مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ میں خود زمیندار اور کسان ہوں، کسانوں کی فلاح و بہبود کیلئے اہم و ٹھوس اقدامات کر رہی ہے اب آپ لوگوں کی محنت ہی ہے جو رنگ لائیگی اور وہ دن دور نہیں جب ہم اپنے ملک کی دودھ کی ضرورت کو بھی پورا کرنے میں کامیاب ہو جائیں گے ۔تقریب کے آخر میں وزیر مملکت نے ضلعی پیرا ویٹرنری عملے کے 70 ڈاکٹرز کو موٹر سائیکلوں کی چابیاں بھی دیں۔ تحصیل کی سطح پر حکومت پنجاب کی جانب سے محکمہ لائیو سٹاک کو جانوروں کے حمل ہونے یا نہ ہونے سے متعلق جاننے کیلئے الٹرا ساؤنڈ مشین بھی فراہم کی گئی ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں