آ رپی او کی جامع مسجدعمر فاروق سیٹلائٹ ٹاؤن میں کھلی کچہری

 آ رپی او کی جامع مسجدعمر فاروق  سیٹلائٹ ٹاؤن میں کھلی کچہری

گوجرانوالہ (کرائم رپورٹر)ریجنل پولیس آفیسر طیب حفیظ چیمہ کی جانب سے نماز جمعہ کی ادائیگی کے بعدجامع مسجدعمر فاروق سیٹلائٹ ٹاؤن میں کھلی کچہری کا انعقاد کیا گیا۔

انہوں نے شہریوں کے مسائل سنے اور کہاکہ کھلی کچہری کا مقصد عوام اور پولیس کے درمیان حائل فاصلوں کوکم کرکے نہ صرف انصاف کے تقاضے پورے کرنا ہے بلکہ معاشرے کو امن کا گہوارابھی بنانا ہے ۔انہوں نے کہا کہ شہری پولیس کی آنکھ اور کان کا کردار ادا کریں اور منشیات فروشی،ناجائز اسلحہ و دیگر جرائم کو جڑ سے اکھاڑنے کیلئے پولیس کا ساتھ دیں۔آر پی اوطیب حفیظ چیمہ نے شہریوں کے مسائل کے حل کیلئے فوری احکامات جاری کئے ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں