وزیرآباد:ذیا بیطس کنٹرول کے حوالے سے میڈیکل ایسوسی ایشن کا اجلاس

وزیرآباد(نا مہ نگار)وزیرآباد ڈسٹرکٹ میڈیکل ایسوسی ایشن کا اجلاس زیر صدارت سرجن ڈاکٹر جمال ناصر بسلسلہ شوگر کی مینجمنٹ بذریعہ ہفتہ وار انسولین مقامی ہوٹل میں منعقد ہوا۔
اجلاس میں ڈاکٹر نعمان رفیع راجپوت،کیپٹن(ر)ڈاکٹر ارشد نسیم،کیپٹن (ر)ڈاکٹر جاوید چٹھانی،ڈاکٹر ناصر امین بٹ،ڈاکٹر محمود احمد جالب،ڈاکٹر سدرہ ایاز،ڈاکٹر زریش راحیل،ڈاکٹر علینہ طاہر،ڈاکٹر بلال ناصر،عمیر شمشاد ،نسیم شوکت سمیت ڈاکٹرز نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔ ڈاکٹر نعمان رفیع راجپوت نے شوگر اور اس کے کنٹرول اور پیچیدگیوں کے بارے میں گفتگو کی۔