سیٹ خالی کرانے کی رنجش،بس ڈرائیور،ساتھی اغوا،تشدد
حافظ آباد (نمائندہ دُنیا)حافظ آباد میں بس کی سیٹ خالی کرانے کی رنجش پرفیکٹری ملازم کے ساتھیوں نے بس ڈرائیور اور اسکے ساتھی کو اغوا اور برہنہ کر کے وحشیانہ تشدد کا نشانہ بناڈالا۔ملزم تشدد کی ویڈیو بھی بناتے رہے ۔
بس ڈرائیو حامد نے چند روز قبل ملزم عدیل سے سیٹ خالی کروا کر فی میل سٹاف کو دی تھی۔حافظ آباد میں نجی کمپنی کا ڈرائیورحامد عزیز بس لیکر پنڈی بھٹیاں جا رہا تھا کہ ٹھٹھہ خیرو مٹمل کے قریب مسلح ملزم بس کو روک کر شیشے توڑ کر ڈرائیور حامد اور اسکے ساتھی علی رضا کو گن پوائنٹ پر اغواکر کے قریبی جنگل میں لے گئے جہاں انہیں وحشیانہ تشدد کا نشانہ بنایا۔پولیس نے عامر سہیل،عقیل، یاسر،عزیز،فلک شیر،غضنفر،عمر فاروق و غیرہ 13نامزد سمیت 50ملزموں کیخلاف کیخلاف مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کردی۔