پیما کی کال پر اہلِ غزہ کے ساتھ اظہارِ یکجہتی کے طور پر منایا گیا

 پیما کی کال پر اہلِ غزہ کے ساتھ  اظہارِ یکجہتی کے طور پر منایا گیا

گلیانہ(نامہ نگار)پاکستان اسلامک میڈیکل ایسوسی ایشن (پیما) کی کال پر 31 مئی کا دن اہلِ غزہ کے ساتھ اظہارِ یکجہتی کے طور پر منایا گیا۔

اس مناسبت سے بھمبر آزاد کشمیر میں آگاہی واک کی قیادت پیما کے ڈائریکٹر ریلیف ڈاکٹر عبدالرّحمٰن نے کی۔واک میں صدر پیما ضلع بھمبر ڈاکٹر مظہر اقبال، قائم مقام صدر PMA ضلع بھمبر ڈاکٹر وجیہ الحسن، صدر الخدمت فاؤنڈیشن ضلع بھمبر ڈاکٹر ریاض احمد مرزا، ڈاکٹر فیصل اقبال، لیڈی ڈاکٹرز، پیرا میڈیکل اسٹاف اور دیگر طبّی عملے نے بھرپور شرکت کی۔اس موقع پر ڈاکٹر عبدالرّحمٰن نے کہا کہ آج کا دن پاکستان بھر میں فلسطینی مسلمانوں کے ساتھ یکجہتی کے لیے منایا جا رہا ہے تاکہ اہلِ غزہ پر ڈھائے جانے والے مظالم کو دنیا کے سامنے اجاگر کیا جا سکے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں