20 ہیڈ کانسٹیبلز اور16 اسسٹنٹ سب انسپکٹرز کی ترقی
گوجرانوالہ (کرائم رپورٹر)ریجنل پولیس آفیسرگوجرانوالہ طیب حفیظ چیمہ کی زیر صدارت محکمانہ پروموشن کمیٹی کا اجلاس ہوا۔
اہلیت کے معیار پر پورا اترنے والے 20ہیڈ کانسٹیبلز کو اسسٹنٹ سب انسپکٹر اور 16 اسسٹنٹ سب انسپکٹرز کو سب انسپکٹر کے عہدوں پر ترقی دی گئی۔آرپی طیب حفیظ چیمہ نے کہا کہ خالصتاًمعیار،قابلیت،بہترین ریکارڈ کے حامل اور سنیارٹی کے مطابق اہلکاروں کو ترقی دی جا رہی ہے ،جب بھی کوئی سروس میں آتا ہے تو اس کی یہ خواہش ہوتی ہے کہ وہ اس سے اگلے عہدہ پر پہنچے لیکن اس کیلئے کٹھن مراحل طے کرنے پڑتے ہیں جس میں ٹریننگ و دیگر کورسز شامل ہوتے ہیں۔