ملکہ میں 3 اضلاع کے بیلوں کی 50 جوڑیوں کا اکھاڑا

ملکہ میں 3 اضلاع کے بیلوں کی 50 جوڑیوں کا اکھاڑا

گلیانہ(نامہ نگار)قصبہ ملکہ میں تین اضلاع پر مشتمل شاندار ٹومبی اکھاڑہ بیلوں کا انعقاد کیا گیا جو دیہی ثقافت، روایتی کھیلوں اور عوامی جوش و جذبے کا حسین امتزاج بن گیا۔ اس موقع پر دیہاتی کھیل کے شوقین ، بیل پالنے والے اور زمیندار برادری بڑی تعداد میں شریک ہوئی۔

اکھاڑے کا اہتمام مرحوم حاجی محمد اسحاق، مرحوم حاجی محمد یعقوب (ملکہ)اور مرحوم چودھری شکیل ککرالی کی یاد میں کیا گیا تھا تاکہ ان کی دیہی ثقافت سے وابستگی، عوامی خدمات اور گاؤں کے لیے محبت کو خراجِ عقیدت پیش کیا جا سکے ۔اکھاڑے کی میزبانی ملکہ کے معروف زمیندار ملک اقبال اعوان نے کی۔ اس دیہی مقابلے میں تین اضلاع سے 50 سے زائد تربیت یافتہ اور طاقتور بیلوں کی جوڑیوں نے حصہ لیا اور اپنی مہارت و قوت کا بھرپور مظاہرہ کیا۔ حاجی عرفان سردار، جادہ (جہلم) کی جوڑی نے 143.75 چکر لگا کر میدان مار لیا۔ طارق حسین متیال کی جوڑی نے 143 چکر مکمل کرکے دوسری پوزیشن حاصل کی ۔ شہباز احمد ڈیرہ دگلاں (گجرات) کی جوڑی 142.75 چکر لگا کر تیسرے نمبر پر رہی ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں