گوجرانوالہ پریس کلب کے الیکشن ، رانا انصرشہزاد صدر منتخب

گوجرانوالہ پریس کلب کے الیکشن ، رانا انصرشہزاد صدر منتخب

گوجرانوالہ (نیوز رپورٹر)گوجرانوالہ پریس کلب گوجرانوالہ کے الیکشن2025 کا مرحلہ صاف شفاف اور پرامن انداز میں مکمل ہوگیاہے ۔

الیکشن نتائج کے مطابق رانا انصر شہزاد صدرجبکہ سردار محمد ذیشان طاہر جنرل سیکرٹری منتخب ہو گئے ہیں دنیا نیوز کے فہد بشیر جرال فنانس سیکرٹری ،دنیا نیوز کے راجہ ماجد جائنٹ سیکرٹری منتخب ہوگئے ۔سینئر نائب صدر کیلئے شفقت عمران اور محمد ندیم ڈار سیکرٹری اطلاعات بن گئے ۔ بلال شفیق جنجوعہ240 ووٹ اور نعمان راشد میر246 ووٹ حاصل کرکے نائب صدورمنتخب ہوگئے ، گورننگ باڈی کے 24 ممبران کو بلا مقابلہ منتخب کرلیاگیا۔ جن میں محمد اقبال مرزا، محمد شفیق، فرحان راشد میر، رانا محسن خالد، تاثیر مغل، جواد یوسف، عبدالخالق، حاجی ٹیپو سلطان،شبیر حسین، فیصل مغل، سکندر حیات، شہباز احمد،محمد اکرم ملک، محمد اعظم بٹ، کاشف صابر خان،ڈاکٹر جاوید اکرم، ڈاکٹر عمر نصیر، راجہ حبیب الرحمن، حافظ عرفان، لالہ عمران،شان بیگ، عثمان لطیف، مظہر ملک اورغلام فریدسندھو شامل ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں