گجرات:کملہ بھنڈ میں واٹر فلٹریشن پلانٹ نصب
گجرات(سٹی رپورٹر )رشیدہ شفیع فلٹریشن پلانٹ منصوبہ کے تیمور فین کے مالک چودھری محمد یوسف اور۔۔۔
حاجی محمد افضل کی طرف سے والدین کے ایصال ثواب کے لئے آبائی گاؤں کملہ بھنڈ میں فلٹریشن پلانٹ نصب کرا دیا ، افتتاح ممتاز عالم دین صاحبزادہ غلام بشیر نقشبندی زیب سجادہ باؤلی شریف نے کیا ،مہمان خصوصی بانی رشیدہ شفیع فاؤنڈیشن امتیاز کوثر تھے ۔ اس موقع پر سابق صدر گجرات چیمبر چودھری وحید الدین، سابق نائب صدر سیٹھ قمر خورشید، جاوید اشرف بھٹہ، چودھری قمر، محمد نواز پٹواری، خاور رشید، صوفی حاجی نذیر احمد، قاری افضل، شان علی، عبدالرسول کھٹانہ، محمد نواز ڈیری والے ، محمد شاہد، ماسٹر اصغر لوہسر و دیگر بھی موجود تھے ۔