تتلے عالی میں دودھ دہی کی قیمتوں میں خود ساختہ اضافہ

تتلے عالی میں دودھ دہی کی  قیمتوں میں خود ساختہ اضافہ

تتلے عالی(نامہ نگار)تتلے عالی میں دودھ دہی کی قیمتوں میں خود ساختہ اضافہ کرلیا گیا ہے ۔۔۔

تتلے عالی اور اس کے نواحی دیہاتی علاقوں میں گوالوں نے دودھ اور دھی کی فی کلو قیمت میں20/20روپے اضافہ کر دیا ہے ۔یکم جون سے قبل تتلے عالی میں دودھ200روپے لٹر اور دھی220روپے کلو فروخت ہو رہی تھی، اچانک گوالوں نے دودھ220اور دھی فی کلو240سے 250روپے میں فروخت کرنا شروع کر دیا ہے ۔یاد رہے کہ ضلعی انتظامیہ کی جانب سے دودھ کا سرکاری ریٹ170اور دھی180روپے فی لٹر مقرر کر رکھا ہے لیکن اس پر عمل درآمد نہیں ہوا بلکہ سرکاری نرخوں سے 50سے 70روپے کلو قیمت بڑھا دی گئی ہے

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں