جلال پور بھٹیاں :آلائشیں اٹھانے کے بعد سڑکوں کودھویاگیا

جلالپوربھٹیاں(نامہ نگار )پنجاب بھر کی طرح عیدالاضحی کے موقع پر جلالپوربھٹیاں میں بھی صفائی کے خاطر خواہ انتظامات کئے گئے اور۔۔۔
اسسٹنٹ کمشنر پنڈی بھٹیاں جواد ملک اور چیف آفیسر میونسپل کمیٹی عادل شہزاد رانجھا اور ڈائیو ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کے ٹی ایم ارسلان گل اور اے ایم صائم اعوان کی کاوشوں سے شہر بھر سے قربانی کے جانوروں کی آلائشوں کو بروقت اٹھا کر ڈمپنگ پوائنٹ پر ڈمپ کیا گیا اور شہر بھر میں کہیں بھی جانوروں کی آلائشیں نظر نہ آئیں ،ڈائیو ویسٹ مینجمنٹ کے ورکرز گھر گھر جا کر جانوروں کی آلائشیں اٹھاتے رہے ، بعد ازاں شہر بھر کی مین شاہراہوں کو پانی میں عرق گلاب ڈال کر دھویا گیا۔