افواج نے بزدل دشمن کودھول چٹادی :ن لیگ

افواج نے بزدل دشمن کودھول چٹادی :ن لیگ

وزیرآباد(نا مہ نگار)مسلم لیگ (ن) کے رہنما حسام وقار چیمہ اورضلعی آرگنائزر لیبر ونگ مسلم لیگ (ن) محمد عمران سنی کمبوہ نے کہا ہے کہ۔۔۔

 عوام نے ثابت کردیا ہے کہ وہ نہ صرف اپنے وطن کے دفاع کے لئے تیار ہیں بلکہ ہر قسم کی قربانی دینے کو تیار ہے ، عوام افواج پاکستان کے شانہ بشانہ اور اپنی مسلح افواج کے ساتھ متحد ہے ،اگر اب بھارت نے جارحیت کرنے کی کوشش کی تو اس کو پہلے سے بھی زیادہ طاقت سے افواج پاکستان جواب دے گی،بھارتی جارحیت کے خلاف آپریشن بنیان مرصوص کی تاریخی کامیابی سے پاک فوج نے جرات وبہادری کی نئی تاریخ رقم کی ہے ،افواج پاکستان نے رات کے اندھیرے میں وار کرنے والے مکار وبزدل دشمن کو دھول چٹا کردنیا کو حیران کردیا ہے ،افواج پاکستان نے ثابت کردیا کہ جنگیں تعداد سے نہیں جیتی جاتیں ،پاکستان نے رافیل طیارے گراکر بھارت کا غرور خاک میں ملادیا،پاکستانی شاہینوں نے ثابت کردیا کہ دنیا میں ان کا مقابلہ کوئی نہیں کرسکتا،افواج پاکستان نے بھارتی چوکیوں کو نشانہ بناکر ہندوبنئے کو بھاگنے پر مجبور کردیا،اب دشمن آئندہ ہماری طرف میلی آنکھ سے نہیں دیکھ سکے گا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں