گکھڑ اور گردونواح میں بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ جاری

گکھڑمنڈی (نامہ نگار )گکھڑ اور گردونواح میں شدید گرمی میں غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ جاری، بجلی کے ٹرانسفارمر فارمر خراب ہونا معمول بن گیا ۔۔۔۔
گکھڑ اور گردو نواح کے دیہات میں کئی کئی گھنٹے غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ نے لوگوں کا جینا محال کر دیا ، شدید گرمی میں لوگ پانی کی بوند بوند کو ترس جاتے ہیں، رات کو بجلی کی لوڈ شیڈنگ کی وجہ سے لوگ سو نہیں سکتے اور صبح کاروبار نہیں کرسکتے ۔گکھڑ کے شہریوں نے گیپکو کے ارباب اختیار سے بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ اور ٹرانسفارمروں کے آئے خراب ہونے کا نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے ۔