ڈسکہ میں پابندی کے باوجود چربی پگھلانے کا سلسلہ جاری

ڈسکہ میں پابندی کے باوجود چربی پگھلانے کا سلسلہ جاری

منڈیکی گورائیہ(نامہ نگار )ڈسکہ اور گرد و نواح میں پابندی کے باوجود چربی پگھلانے اور سری پائے جلانے کا سلسلہ نہ تھم سکا ،۔۔۔

مختلف علاقوں میں شہریوں کی جانب سے قربانی جانوروں کے سری پائے جلانے کا عمل جاری ہے تعفن مکینوں کیلئے اذیت کا باعث بن گیا۔حکومت پنجاب کی جانب سے سری پائے جلانے پر مکمل طور پر پابندی عائد کی گئی تھی جسے ہوا میں اڑا دیا گیا جبکہ انتظامیہ بھی مذکورہ افراد کے خلاف کارروائیوں میں ناکام ہے ،شہر کی مختلف دکانوں پر قیمہ بنانے کی سہولت کیساتھ ساتھ دکانداروں نے سری پائے جلانے کا کام بھی شرو ع کررکھاہے جن کے خلاف کوئی کارروائی نہیں کی جا رہی۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ سری پائے جلانے اور چربی پگھلانے سے نا قابل برداشت بد بو پیدا ہوتی ہے جس سے سانس لینا بھی محال ہو جاتا ہے ، انتظامیہ کو شکایات کے باوجود مذکورہ افراد کیخلاف کوئی ایکشن نہیں لیا جا رہا۔ دوسری جانب انتظامیہ اور پولیس کا دعویٰ ہے کہ پابندی کی خلاف ورزی کرنیوالے افراد کے خلاف بلا تفریق کار روائیاں عمل میں لائی جا رہی ہیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں