سرکاری اور نجی سکولوں کو سمر کیمپس لگانے کی اجازت

سرکاری اور نجی سکولوں کو سمر کیمپس لگانے کی اجازت

گوجرانوالہ (نیوز رپورٹر)سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ پنجاب نے گوجرانوا لہ سمیت صوبہ بھر کے سرکاری اور۔۔۔

 نجی سکولوں میں 16 جون تا 15 جولائی تک سمر کیمپس لگانے کی اجازت دے دی، تمام کلاسز کیلئے سمر کیمپ لگایا جا سکے گا، سمر کیمپس فری آف کاسٹ لگا ئے جائیں گے ۔ طلبہ سے ایک روپے بھی اضافی فیس نہیں وصول کی جا ئیگی۔ سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ پنجاب نے نوٹیفکیشن جاری کر دیا ۔ نوٹیفکیشن کے مطابق سمر کیمپ صبح 7.30 تا 10 بجے تک لگایا جائیگا ۔ سرکاری سکولوں میں سمر کیمپ کی ٹیوشن فیس نہیں لی جائے گی، نجی سکولوں کی انتظامیہ بھی طلبہ سے علیحدہ فیس نہیں لے گی ۔اس سلسلہ میں چیف ایگزیکٹو آفیسر ایجوکیشن گوجرانولہ ڈاکٹر عطیہ ارشد ملک کا کہنا ہے کہ سمر کیمپ کے دوران طلبہ یونیفارم کے بغیر ہلکے رنگوں کے کپڑے پہن کر سکول آئیں گے اور دھوپ سے بچاؤ کیلئے کیپ کا استعمال کریں گے ۔ ڈاکٹر عطیہ ارشد نے سکول سربراہوں کو ہدایت کی ہے کہ پنجاب حکومت کی ہدایت کے مطابق طلبہ کیلئے صاف ستھرا ماحول اور ٹھنڈے پانی کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے گا۔ سمر کیمپس کی مانیٹرنگ کیلئے محکمہ تعلیم کے افسر وں کی ڈیوٹیاں لگا دی گئی ہیں جو سکولوں کا وزٹ کریں گی اور حکومتی ہدایات پر عملدرآمد کو یقینی بنائیں گی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں