شدید گرمی :تفریحی پارکوں میں رش نہ ہونے کے برابر

سیالکوٹ (نمائندہ دنیا،ڈسٹرکٹ رپورٹر )سیالکوٹ میں شدید گرمی کے باعث عید الاضحی پر تفریحی پارکوں میں رش نہ ہونے کے برابر رہا۔۔۔
شدید گرمی کی وجہ سے شہری عید گھر گزارنے پر مجبور رہے ۔ رواں برس شہر کے پارکوں میں رش نہ ہونے کے برابر تھا ،شہریو ں نے گھروں پر ہی عید گزاری،گرمی کے باعث عید کی خوشیاں بھی پھیکی پڑ گئیں، تاہم شام کے اوقات میں شہر کے بیشتر پارکوں کی رونقیں کچھ حد تک بحال رہیں اور شہریوں نے فیملی کے ہمراہ مختلف پارکوں کو رُخ کیا ،دوسری جانب مہنگائی نے بھی خوشیوں کو متاثر کئے رکھا۔