سیالکوٹ:11ہزار 857میٹرک ٹن آلائشیں تلف

سیالکوٹ (نمائندہ دنیا،ڈسٹرکٹ رپورٹر )عیدالاضحیٰ پر گرینڈ صفائی آپریشن مکمل، 11 ہزار 857 میٹرک ٹن آلائشیں تلف،ضلعی انتظامیہ سیالکوٹ اور ۔۔۔
سیالکوٹ ویسٹ مینجمنٹ کمپنی نے عیدالاضحیٰ کے موقع پر ستھرا پنجاب پروگرام کے تحت گرینڈ صفائی آپریشن کامیابی سے مکمل کر لیا۔ اس موقع پر ڈپٹی کمشنر صبا اصغر علی نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایا کہ عید کے تین دنوں کے دوران ضلع بھر سے مجموعی طور پر 11 ہزار 857 میٹرک ٹن آلائشیں اٹھائی گئیں، جنہیں ماحولیاتی تحفظ کے اصولوں کو مدنظر رکھتے ہوئے 7 مختلف ڈمپنگ سائٹس پر محفوظ طریقے سے تلف کیا گیا۔انہوں نے کہا کہ جون کی شدید گرمی کے باوجود صفائی عملے نے غیر معمولی جانفشانی اور جذبے سے کام کیا۔ ضلع کی چاروں تحصیلوں میں 25 کلیکشن پوائنٹس قائم کیے گئے تاکہ شہریوں کو بروقت سہولیات فراہم کی جا سکیں۔گرینڈ کلین اپ آپریشن میں 4052 صفائی ورکرز اور 1191 گاڑیاں و مشینری نے حصہ لیا۔ عوامی شکایات پر فوری ردعمل دیا گیا اور ستھرا پنجاب پلیٹ فارم پر موصولہ 1495 شکایات جبکہ سپیشل برانچ کی 294 شکایات کا بروقت ازالہ کیا گیا۔