نوشہرہ ورکاں :اشتہاری ملزم کو فرار کرانے والا خود حوالات پہنچ گیا

نوشہرہ ورکاں (نمائندہ دنیا ) اشتہاری ملزم کو پناہ دینے اور فرار کرانے والا خود حوالات پہنچ گیا، دوران تفتیش ملزم سے پسٹل برآمد کر لیا گیا ۔۔۔
مقامی پولیس کے سب انسپکٹر اشتیاق احمد نے اقدام قتل اور دیگر دفعات میں مطلوب ملزم افضال کو پناہ دینے اور فرار ہونے میں مدد کرنے والے ثقلین کو گرفتار کر لیا۔ اسسٹنٹ سب انسپکٹر خادم حسین نے دوران تفتیش ملزم علی حسن سے پسٹل 30 بور برآمد کر لیا ،ملزموں کے خلاف مقدمات درج کر کے کارروائی شروع کر دی گئی۔