ڈی پی او گجرات کی بڑیلہ شریف میں کھلی کچہری ، مسائل سنے

ڈی پی او گجرات کی بڑیلہ شریف  میں کھلی کچہری ، مسائل سنے

ٹانڈہ (سٹی رپورٹر)ڈی پی او گجرات ڈاکٹر مستنصر عطا باجوہ نے ٹانڈہ کے علاقہ بڑیلہ شریف میں کھلی کچہری کا انعقاد کرکے شہریوں کے مسائل سنے ۔۔۔

کھلی کچہری میں ٹانڈہ اورگرد و نواح سے بڑی تعداد میں شہریوں نے شرکت کرکے ڈی پی او گجرات کو اپنے مسائل سے آگاہ کیا۔ ڈی پی او گجرات نے سائلین کے مسائل کو فرداً فرداً سنا اور ان کے بروقت حل کے لئے موقع پر ہی متعلقہ افسران کو خصوصی احکامات جاری کئے ۔اس موقع پر انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کے ویژن اور آئی جی پنجاب کے احکامات کی روشنی میں عوام کو ان کی دہلیز پر بلا تفریق انصاف کی فراہمی کو یقینی بنانے کے لیے کھلی کچہریوں کا انعقاد کیا جا رہا ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں