غلط آپریشن ،ڈاکٹر پر بکری 3بچوں سمیت ہلاک کرنے کاالزام
گکھڑمنڈی ( نامہ نگار)ویٹرنری ڈاکٹر کی غفلت اور غلط آپریشن سے قیمتی بکری 3بچوں سمیت ہلاک ،مالک نے ڈائریکٹر لائیو سٹاک کو ڈاکٹر کے خلاف درخواست دے دی ۔
گکھڑ کے رہائشی طارق بھٹی نے بکری کو ویٹرنری ڈاکٹر کو چیک کرایا جس پر ڈاکٹر عاطف نے کہا کہ بکری کافوراً آپریشن کرا لو ورنہ اس نے مر جانا ہے اور بیگ سے اوزار نکال کر بکری کو کٹ لگا کر آپریشن کرکے پیٹ سے 3بچے نکال لئے ،تھوڑی دیر بعد بکری اور بچے مر گئے ۔ ڈائریکٹر لائیو سٹاک نے انکوائری کا حکم دیدیا ۔