ریسٹورنٹ کے کنکشن منقطع احتجاج پر مالک کیخلاف مقدمہ

ریسٹورنٹ کے کنکشن منقطع  احتجاج پر مالک کیخلاف مقدمہ

کامونکے (نامہ نگار)عدم ادائیگی بل کا بہانہ بناکر مقامی ریسٹورنٹ کے تمام میٹر اتار لیے گئے ۔ مالک کے احتجاج پرتھانہ سٹی میں مقدمہ درج کرا دیاگیا۔

وقوعہ کی ویڈیو بنانے پر روزنامہ دنیا کے تحصیل رپورٹر کوبھی مقدمہ میں نامزد کردیا۔ بتایا گیا ہے کہ گزشتہ رات ساڑھے 8 بجے کے قریب ایل ایس سب ڈویژن نمبر2 رانا سلیم اختر اور ایس ڈی او عمیر ظہیر نے دیگر عملہ کے ہمراہ بل کی عدم ادائیگی پر فوڈ سٹریٹ پر معروف ہوٹل کے کنکشن کاٹ کر میٹر اتار لیے جس پر ہوٹل مالک شیخ ماشا اللہ نے بتایاکہ اس کا سٹے آرڈر چل رہا ہے لیکن انہوں نے ایک نہ سنی ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں