5ملزم گرفتار، 1کلو ہیروئن ، چرس ،شراب ، اسلحہ برآمد

5ملزم گرفتار، 1کلو ہیروئن ، چرس ،شراب ، اسلحہ برآمد

گجرات (نامہ نگار ) گجرات پولیس سرکل سرائے عالمگیرکی منشیات فروشوں اور ناجائز اسلحہ برداروں کے خلاف کارروائیاں جاری،5ملزمان گرفتار،لاکھوں روپے مالیت کی 1کلوسے زاہد ہیروئن،چرس،شراب پسٹل30بور اوررائفل 12بوربرآمد۔

تفصیلات کے مطابق ڈی ایس پی سرائے عالمگیرسرکل ڈاکٹرممتاز احمد میکن کی زیرنگرانی ایس ایچ اوتھانہ صدر سرائے عالمگیراحمدفراز تارڑنے سی سی ڈی ٹیم کے ہمراہ کارروائی کرتے ہوئے ملزم غزن حسین کو گرفتار کرکے 1080گرام ہیروئن برآمد کرلی۔اسی طرح بولانی خالد محمودنے اپنی پولیس ٹیم کے ہمراہ کارروائی کرتے ہوئے 2ملزمان کوگرفتارکرکے ملزم عمران سے رائفل12بوراور ملزم طارق سے پسٹل30بوربرآمدکرلیا۔جبکہ ایس ایچ او تھانہ سٹی سرائے عالمگیرسجاد اعظم بھٹی نے بھی کارروائی کرتے ہوئے 2 منشیات فروشوں کو گرفتار کرکے محمد شفیق سے 540گرام چرس اور ملزم عبدالمتین سے 08لیٹرشراب برآمد کرلی۔پولیس نے گرفتارملزمان کیخلاف الگ الگ مقدمات درج کر کے مزید تفتیش شروع کردی ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں