صفائی ستھرائی کا سلسلہ عیدین تک ہی محدود نہ رہے :کمشنر

گوجرانوالہ (سٹاف رپورٹر)کمشنر گوجرانوالہ نوید حیدر شیرازی نے کہا ہے کہ عوامی مسائل کے حل اور عوام کو بہترین سہولیات کی فراہمی کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے کمشنر آفس میں ممبران امن کمیٹی و دیگر کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پر ڈپٹی کمشنر گوجرانوالہ نوید احمد،ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر محمد شبیر حسین بٹ،رانا فیصل سلطان اے ڈی سی جی،علامہ پیر محمد خالد حسن مجددی،حاجی محمد یوسف کھوکھر،الحاج مولانا محمد اکبر نقشبندی،پروفیسر محمد سعید کلیدوی،حافظ شہباز رسول،مولانا عثمان غنی بٹ،حافظ عدیل عارف،عارف سراج پادری،ڈاکٹر نسیم اختر پادری،صاحبزادہ محمد نعمان صدیقی،علامہ محمد زبیر کٹھانہ،سید مجتبیٰ شاہ،محمد کاظم ترابی اور دیگر موجود تھے ۔ممبران امن کمیٹی نے عیدالاضحی کے موقع پر صفائی و ستھرائی کے شاندار مثالی انتظامات پر کمشنر اور ڈپٹی کمشنر کو مبارکباد دی اور شیلڈ پیش کی،ممبران امن کمیٹی نے حکومتی اقدامات کی تعریف کی اور کہا کہ صفائی ستھرائی کا سلسلہ عیدین تک ہی محدود نہ رہے بلکہ یہ سلسلہ سارا سال جاری رہنا چاہیے ،جانوروں کی قربانی کے بعد آلائشیں اٹھانے اور صفائی و ستھرائی کے اچھے انتظامات میں گوجرانوالہ انتظامیہ کی کارکردگی بہت بہتر رہی ہے ۔