سمبڑیال سے اغوا بچی وہاڑی سے بازیاب ، ملزم میاں بیوی گرفتار

سمبڑیال سے اغوا بچی وہاڑی سے  بازیاب ، ملزم میاں بیوی گرفتار

سیالکوٹ (نمائندہ دنیا ،ڈسٹرکٹ رپورٹر )پولیس نے اغوا ہونیوالی 6 سالہ بچی کو وہاڑی سے بحفاظت بازیاب کرکے اغوا کار میاں بیوی کو گرفتار کر لیا۔

گزشتہ روز تھانہ سمبڑیال کے علاقے کوٹ دڑا سے 6 سالہ طیبہ کو اغوا کر لیا گیا تھا ۔ کوٹ دڑا کے رہائشی غلام قادر نے تھانہ سمبڑیال میں رپورٹ درج کرائی کہ اس کی بیٹی کومحلہ میں کرایہ پر رہائش پذیر جوڑا اغوا کر کے نامعلوم مقام پر لے گیا ۔ایس ایچ او انسپکٹر ارشاد کی سربراہی میں ٹیم ملزموں کا سراغ لگا کر بچی کو وہاڑی سے بحفاظت بازیاب کر لیا ۔ ملزموں نے بچی کے والد سے چند یوم قبل ہونیوالے معمولی لڑائی جھگڑے کی رنجش پر طیبہ کو اغوا کیا ۔ پولیس نے دونوں ملزموں اجمل اور رانی کیخلاف کارروائی شروع کر دی ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں