گرانفروشی روکنے کیلئے اقدامات قابل ستائش :سلمیٰ بٹ

گرانفروشی روکنے کیلئے اقدامات قابل ستائش :سلمیٰ بٹ

گوجرانوالہ(سٹاف رپورٹر)گراں فروشی کی روک تھام کیلئے معاون خصوصی وزیراعلٰی برائے پرائس کنٹرول سلمیٰ بٹ کا دورہ گوجرانوالہ، ڈپٹی کمشنر گوجرانوالہ و گجرات نوید احمد کے ہمراہ گراں فروشی کی روک تھام کیلئے ضلعی انتظامیہ و پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کی کارروائیوں کے جائزہ اجلاس کی صدارت کی۔

 سلمیٰ بٹ نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مصنوعی مہنگائی کی روک تھام وزیر اعلٰی پنجاب کی اولین ترجیحات میں ہے ، عیدالاضحی کے موقع پر کنٹرول قیمتوں پر دستیابی یقینی بنانے کیلئے ضلعی انتظامیہ گوجرانوالہ کی جانب سے کئے گئے اقدامات قابل ستائش ہیں۔انہوں نے کہا کہ ڈپٹی کمشنر نوید احمد نے عید الفطر کی طرح عیدالاضحی کے موقع پر بھرپور کام کیا اور مجسٹریٹس کو متحرک رکھا جس سے سپلائی چین بہتر رہی اور لوگوں کو اشیائے ضروریہ کنٹرول قیمتوں پر میسر آئیں۔ اجلاس کو بریفنگ میں بتایا گیا کہ گوجرانوالہ گراں فروشوں کے خلاف کارروائیوں میں پنجاب بھر میں پہلے نمبر پر موجود ہے ۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں