تتلے عالی:نہری پانی چوری اور عملہ کو دھمکی ،زمینداروں کیخلاف مقدمہ
تتلے عالی(نامہ نگار )نہری پانی چوری اور عملہ کو دھمکی دینے پر زمینداروں کیخلاف مقدمہ درج کر لیا گیا۔۔۔
تتلے عالی کے نواح سے گزرنے والی قلعہ میاں سنگھ مائنر کا گزشتہ شب رانا اسامہ،شاہد لیاقت سکنہ سادھو گورائیہ نے برجی نمبر64.65 پر کنکریٹ کا پینل توڑ کر5انچ کا پائپ نصب کیا ہوا تھا کہ کینال افسر وں نے پائپ کو اکھاڑ دیا،مذکورہ افسر اگلے روز دوبارہ پہنچے تو پائپ دوبارہ نصب تھا،کینال ملازمین پائپ کو اکھاڑنے لگے تو ملزموں نے گالیاں دیں،زدوکوب کیا اور جان سے مار دینے کی دھمکیاں دیں۔