50 ہزار آ بادی ،تتلے عا لی بنیادی سہولتوں سے محروم

50 ہزار آ بادی ،تتلے عا لی بنیادی سہولتوں سے محروم

تتلے عالی(نامہ نگار)پچاس ہزار آ بادی والا قصبہ تتلے عا لی بنیادی سہولتوں سے محروم ہوکر رہ گیا۔۔۔

تتلے عالی میں پینے کے صاف پانی کیلئے واٹر سپلائی ٹینکی لگائی گئی ہے اور نہ ہی کوئی واٹر فلٹریشن پلانٹ نصب ہے بلکہ مکین مضرصحت پانی پینے پر مجبور ہیں،نکاسی آب کیلئے موٹریں خراب ہیں بلکہ عملہ ومشینری بھی نایاب ہے ،تجاوزات کی بھرمار،صحت وصفائی کی ابتر صورتحال،ڈمپنگ پوائنٹ نہ مشینری بلکہ علاقہ مکین کوڑا کرکٹ گلی محلوں اور شاہراہوں پر گرا رہے ہیں،سٹریٹ لائٹس نایاب اورسڑکیں کھنڈرات میں تبدیل ہو گئیں،اکلوتا سیم نالہ بند ہو کر رہ گیاہے ،بنیادی ہیلتھ یونٹ تتلے عالی میں ڈاکٹر ولیڈی ڈاکٹر سمیت متعدد سیٹیں خالی ہیں ،مکین علاج معالجہ کیلئے نجی ہسپتالو ں میں مہنگا علاج معالجہ کرانے پر مجبور ہیں۔اہل علاقہ نے تتلے عالی میں واٹر سپلائی ٹینکی،فلٹریشن پلانٹ،بی ایچ یو کی بطور رورل ہیلتھ سنٹر اپ گریڈیشن،سٹریٹ لائٹس ودیگر بنیادی سہولیات کی فراہمی کا مطالبہ کیا ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں