کامونکے :چوری کی وارداتیں ، شہری مال وزر سے محروم

کامونکے :چوری کی وارداتیں ، شہری مال وزر سے محروم

کامونکے (تحصیل رپورٹر )چوری کی مختلف وارداتوں میں شہری مال وزر سے محروم ہوگئے۔۔۔

گزشتہ رات عزیز پورہ کے نوید کے گھر سے نامعلوم چور طلائی زیورات،2موبائل فون اور موٹر سائیکل چوری کرکے لے گئے ۔محلہ ہجویری کے زین العابدین کی موٹر سائیکل گھر کے باہر سے چوری ہوگئی۔محلہ نور الاسلام کے یونس کے پارکنگ سٹینڈٖ سے نامعلوم چور 13رکشوں کی بیٹریاں اور دیگر سپیئر پارٹس چوری کرکے لے گئے ۔نوشہرہ ورکاں کے مختار احمد کی موٹر سائیکل جی ٹی روڈ سے چوری ہوگئی۔تولیکی روڈ کے سعید کے بھائی کے گھر سے نامعلوم چور طلائی زیورات اور دو لاکھ روپے چوری کرکے لے گئے ۔ بلال پارک کے شہزاد کی موٹر سائیکل گھر کے باہر سے چوری ہوگئی۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں