سوئمنگ پول میں نہاتے 2کزن ڈوب کرجاں بحق
سیالکوٹ (نمائندہ دنیا )سوئمنگ پول میں نہاتے ہوئے دوکم عمر کزن ڈوب کر جاں بحق ہو گئے۔۔۔
تین افراد کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق تھانہ صدر سیالکوٹ کے علاقہ پڈال میں عمر کا10سالہ بیٹا محمد حسن اپنے کزن 8سالہ محمد حنان کے ہمراہ علی ارشد کے ساتھ سوئمنگ پول نہانے گیا۔ محمد حسن اور حنان پول میں نہاتے لگے تو گہرائی اور پانی زیادہ ہونے کے باعث ڈوب گئے ، انہیں پول سے نکال کر سی پی آر کیا گیا مگر دونوں جانبر نہ ہوسکے اور جاں بحق ہو گئے ۔ پولیس نے عمر کی رپورٹ پر پول انتظامیہ کے احمد سمیت تین افراد کے خلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی۔