اقوام متحدہ جنگ روکنے میں کردار ادا کرے :فراز راجہ

اقوام متحدہ جنگ روکنے میں کردار ادا کرے :فراز راجہ

سیالکوٹ(نمائندہ دنیا ، ڈسٹرکٹ رپورٹر)قومی امن کمیٹی پاکستان برائے بین المذاہب ہم آہنگی کے ضلعی نائب صدر سیالکوٹ محمد فراز راجہ نے کہا ہے کہ۔۔۔

 ایران پر حملہ جارحیت اور قابل مذمت ہے ، جنگ کی روک تھام کیلئے اقوام متحدہ کردار ادا کرے ،جنگ پھیلی تو غزہ کے بعد ایک اور بڑا انسانی المیہ جنم لے سکتا ہے ، ایران پر حملہ اسرائیل کا عالم اسلام پر حملہ ہے ، ایران پر حملہ فلسطینیوں کی حمایت کی وجہ سے ہے ۔ ایران نے مظلوم فلسطینیوں کی مدد، غزہ میں انسانیت کی نسل کشی کیخلاف مظلوم کی جرات مندانہ حمایت کی، اسرائیلی صیہونی عالمی غنڈہ گردی، اسرائیل کی بدمستی اور دہشتگردی کو روکنا عالمی اداروں بالخصوص عالم اسلام کی قیادت کی اجتماعی ذمہ داری بن گئی ہے ۔ ایران پر حملہ پورے خطے کے امن کو تہہ و بالا کرنیکی سازش ہے ۔ انہوں نے کہا کہ اسرائیل بدمست ہاتھ کی طرح اُمت مسلمہ پر ٹوٹ رہا ہے غزہ میں سفاکیت کے بدترین مظاہرے کیساتھ ساتھ اب ایران پر چڑھ دوڑا ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں