نوشہرہ:مہندی پر آ تشبازی ، دولہا گرفتار ، شادی ملتوی

نوشہرہ:مہندی پر آ تشبازی ، دولہا گرفتار ، شادی ملتوی

نوشہرہ ورکاں (نمائندہ دنیا )مہندی کی تقریب میں آتش بازی اور ساؤنڈ سسٹم کا استعمال، دولہا جیل پہنچ گیا ،شادی ملتوی کر دی گئی۔۔۔

 گزشتہ رات نواحی گاؤں عابد آباد میں عمر شیخ کی مہندی کی تقریب میں آتش بازی، ساؤنڈ سسٹم اور ڈھول کا آزادانہ استعمال ہو رہا تھا جس پر اسسٹنٹ سب انسپکٹر مقصود احمد کی قیادت میں مقامی پولیس نے چھاپہ مار کر دولہا سمیت 9 افراد کو گرفتار کر لیا اور مقدمہ درج کر کے ملزموں کو حوالات بھیج دیا ،ضمانت نہ ہونے پر دولہا کو شادی کا دن جیل میں گزارنا پڑا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں