کنڈن سیان میتر انوالی روڈ پر لوڈر ٹرالیوں کی بھرمار

ہیڈبمبانوالہ (نامہ نگار )کنڈن سیان میتر انوالی روڈ پر مٹی کی لوڈر ٹرالیوں کی بھرمار ،سڑک پر مٹی بکھرنے سے ہر طرف دھول سے ماحولیاتی آلودگی میں اضافہ ہونے لگا۔۔۔
کنڈن سیان میترانوالی روڈ پر مٹی کی لوڈر ٹریکٹر ٹرالیوں کی سارا دن آمد و رفت جاری رہتی ہے ریس لگاتے نا تجربہ کار ڈرائیوروں کی نااہلی اور ٹرالیوں کے پچھلے حصے بند نہ ہونے کی وجہ سے مٹی سڑک پر بکھرتی رہتی ہے جس کی دھول سے قریبی آبادیوں اور راہگیروں کا سانس لینا دشوار ہو گیا ہے اور ماحولیاتی آلود گی میں بھی اضافہ ہورہا ہے جبکہ انتظامیہ کی چشم پوشی سے مٹی کا کاروبار کرنے والے ٹھیکیدار بغیر قانونی تقاضے پورے کیے ٹریکٹر ٹرالیوں پر اناڑی ڈرائیور بٹھا کر دھڑلے سے سڑکوں کی ٹوٹ پھوٹ اور گندگی پھیلانے کا موجب بن رہے ہیں۔ علاقہ مکینوں نے وزیر اعلیٰ مریم نواز اور اسسٹنٹ کمشنر ڈسکہ سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے ۔