نوشہرہ ورکاں :ڈکیتی کی جھوٹی کال کرنے والا گرفتار

نوشہرہ ورکاں (نمائندہ دنیا )ڈکیتی کی جھوٹی کال کرنے والا گرفتار کر لیا گیا ۔ زین سیف اﷲ نے پولیس کی ۔۔
ہیلپ لائن 15 پر فون کیا کہ تین نامعلوم ڈاکو اس سے 8لاکھ روپے لوٹ کے لے گئے ہیں ،مقامی پولیس فوری جائے وقوعہ پر پہنچی اور کال کی تصدیق کی تو پتہ چلا کہ زین کا لڑکی کو چھیڑنے پر جھگڑا ہوا تو اس نے ہیلپ لائن پر ڈکیتی کی جھوٹی کال چلا دی جس پر کالر کو گرفتار کر کے مقدمہ درج کر لیا گیا ۔